عید سے پہلے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہ اور پنشن 16 مارچ تک ادا کرنے کا اعلان

عید سے پہلے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہ اور پنشن 16 مارچ تک ادا کرنے کا اعلان

حکومت نے عید الفطر سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ دی جائے گی، اور تنخواہ اور پنشن 16 مارچ تک ادا کی جائے گی۔اس اقدام کا مقصد عید کی خوشیوں میں مالی ریلیف فراہم کرنا اور ملازمین کو عید کی تیاریوں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔اسی طرح پنجاب حکومت نے بھی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے قبل از وقت ادائیگی کا اعلان کیا ہے:پنجاب کے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ 16 مارچ کو ادا کی جائے گی۔پنشنرز کو بھی ان کی ادائیگیاں 16 مارچ کو فراہم کی جائیں گی، تاکہ ریٹائرڈ افراد کو کسی مالی تنگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہ فیصلہ عید کی خوشیوں میں مالی سہولت اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔