غزہ پر اسرائیلی بمباری ، مزید 60 فلسطینی شہید، 343 زخمی

 شہید ہونے والوں میں امداد کے حصول کی کوشش کرنیوالے 31 افراد بھی شامل
2023 سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کرچکی
غزہ،تل ابیب (آئی این پی)غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید اور 343 زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں امداد کے حصول کی کوشش کرنے والے 31 افراد بھی شامل ہیں۔وزارت نے بتایا کہ اسرائیل کے تازہ حملوں کے بعد کئی شہری ملبے تلے دبے ہیں جبکہ ایمبولینس اور ریسکیو اہلکار ان تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے