غزہ میں بچوں کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں ،اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام سکول لاکھوں افراد کی پناہ گاہ بنے ہوئے ہیں
 اب تک اسرائیلی حملوں میں  18 ہزار سے زائد معصوم بچے شہید ہو چکے ہی
غزہ( آن لائن ) اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں سے متعلق ادارے نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور امدادی سامان کی بندش کے باعث بچوں کے لیے کوئی جگہ محفوظ نہیں رہی، جہاں وہ بنیادی سہولیات یا  علاج تک رسائی حاصل کرسکیں۔ صورتحال قحط جیسی شکل اختیار کر چکی ہے۔ادارے کے مطابق اسرائیلی بمباری اور مکانات کی تباہی کے بعد اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام اسکول لاکھوں متاثرہ افراد کی پناہ گاہ بنے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 18 ہزار سے زائد معصوم بچے شہید ہو چکے ہیں، جب کہ تقریبا دو برسوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 62 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ معصوم جانوں کو بچایا جا سکے۔