غزہ میں 50 ہزار سے زائد بچوں کے فوری علاج میں مدد کی جائے: اقوام متحدہ

غزہ (آئی این پی )اقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد بچوں کے فوری علاج میں مدد کی جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور اوچا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 50,000 سے زیادہ بچوں کو دائمی غذائی قلت کی وجہ سے علاج کی ضرورت ہے