نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں خواتین کیلئے ان کے گھر کو ہی سب سے خطرناک جگہ قرار دیدیا ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ کے مطابق 2023 میں 85 ہزار خواتین کو مردوں نے دانستہ طور پر قتل کیا، جن میں سے 60 فیصد خواتین اپنے ساتھی یا خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں ماری گئیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں روزانہ تقریبا 140 خواتین اور لڑکیاں اپنے شریک حیات یا خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں ہلاک ہوتی ہیں