قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع

پشاور(آئی این پی )ہائی کورٹ نے  قومی اسمبلی اور  سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کاتقرر نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کی ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت  پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد  اور جسٹس ڈاکٹر کامران حیات میانخیل نے کی  ، جس میں عدالت نے نئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی تقرری نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔عدالت نے سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر بھی حکم امتناع میں توسیع کردی۔