قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر پر پی ٹی آئی اور سپیکر کی اہم ملاقات

پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سے متعلق دائر تمام کیسز واپس لے لئے ہیں :عامر ڈوگر
اسلام آباد(آئی این پی )  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے معاملے پر پی ٹی آئی  کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عامر ڈوگر نے عمر ایوب کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے خارج ہونے کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو فراہم کی۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے چیف وہپ نے اسپیکر سے اپوزیشن لیڈر کی جلد تقرری کی درخواست بھی کی۔عامر ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سے متعلق دائر تمام کیسز واپس لے لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی معاملات کے حل کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی