پی ایس ایل 11 کے میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔
اننگز کی خاص بات اوپنر فخر زمان کی شاندار سنچری تھی، جنہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 103 رنز اسکور کیے۔فخر زمان نے صرف 50 گیندوں پر 6 چھکے اور 11 چوکے لگائے اور ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے علاوہ چریتھ اسالنکا نے 31، عبداللہ شفیق نے 14 جبکہ ڈینیل سیمز نے 18 رنز بنا کر اہم حصہ ڈالا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ بریٹ ہیمٹن اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔