پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آباد کنگز مین کو 40 رنز سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز اسکور کیے۔ٹیم کی جانب سے شامل حسین 54، حسن نواز 53 اور ٹام کرن 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے رائلی میریڈیتھ نے 3، مہیش تھیکشانا نے 2 جبکہ عاکف جاوید نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم 135 رنز تک محدود رہی۔اننگز میں عرفان خان نیازی 33، حسان خان 31 اور مارنس لبوشین 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 جبکہ احمد دانیال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔