پی ایس ایل: آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل، دلچسپ مقابلے کی توقع

پی ایس ایل: آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل، دلچسپ مقابلے کی توقع

پاکستان سپر لیگ (پاکستان سپر لیگ) کے 11ویں ایڈیشن میں آج ایک اہم میچ کھیلا جائے گا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ لاہور قلندرز ساتویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔لاہور قلندرز نے اب تک 5 میچز میں 2 جیتے اور 3 ہارے ہیں، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کی اور 4 میں شکست کا سامنا کیا۔شائقین کرکٹ کو آج ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔