پی ایس ایل سیزن 11: آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین مقابلہ ہوگا

پی ایس ایل سیزن 11: آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین مقابلہ ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 30ویں میچ کے موقع پر لاہور میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

آج کے اہم میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گی، جس کے پیش نظر شہر بھر میں غیر معمولی سکیورٹی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔پولیس ریزرو نفری کو ڈیوٹی پر روانگی سے قبل بریفنگ دی گئی جس میں اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور ذمہ داری سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔ حکام کے مطابق سفید پارچات میں بھی اہلکار تعینات ہوں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔

ایس پی منزہ کرامت نے بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو بروقت کھانے کی فراہمی سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی خصوصی بریفنگ دی گئی ہے۔اس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات اور روٹس کی نگرانی سیف سٹی لاہور کے کیمروں اور سی سی ٹی وی سسٹم کے ذریعے مسلسل کی جا رہی ہے تاکہ میچ کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔