اداکارہ کا نیا فیشن اسٹیٹمنٹ! عائزہ خان کے ڈریس کوڈ پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا

اداکارہ کا نیا فیشن اسٹیٹمنٹ! عائزہ خان کے ڈریس کوڈ پر سوشل میڈیا پھٹ پڑا

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں ایک فوٹوشوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے ویسٹرن اسٹائل میں بولڈ لباس کا انتخاب کیا، جو ان کے فینز کو پسند نہیں آیا۔

 عائزہ خان اپنی اداکاری اور برانڈز کے لیے ماڈلنگ کے باعث مشہور ہیں، اور اکثر اپنے فوٹوشوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔اداکارہ نے اس فوٹوشوٹ میں سیاہ رنگ کا جھلملاتا ڈریس پہنا ہے جس میں سیاہ سلک بوڈائس اور شمری پینٹس کے ساتھ اوپر سے کوٹ بھی شامل ہے۔ اس لُک کو مزید ہارش بنانے کے لیے عائزہ خان نے اپنے بالوں کو باب کٹ اسٹائل میں باندھا ہے اور میک اپ بھی فُل گلیم اسٹائل میں کیا ہوا تھا۔لیکن اس نئے ویسٹرن لُک کو دیکھ کر ان کے فینز کو سخت ناپسندیدگی کا سامنا ہوا۔ کمنٹس سیکشن میں صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا،

"عائزہ خان آپ دن بہ دن عجیب ہوتی جارہی ہیں؟" جبکہ دوسرے نے کہا، "اس لُک کے ساتھ پاکستانی ڈراموں میں تو آپ کے لیے کوئی جگہ نہیں، ہالی وڈ ہی چلی جائیں۔" ایک اور صارف نے کہا، "آپ اتنی پیاری ہیں عائزہ، لیکن اس لُک میں بہت زیادہ بُری لگ رہی ہیں۔"کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ "انگریز بننے کی ناکام کوشش کی ہے، اتنا اوور کانفیڈنٹ بھی نہیں ہونا چاہیے کہ جس ہولیے میں اچھے نہیں لگ رہے وہ نہ کریں۔"عائزہ خان کا یہ نیا لُک ان کے پرانے مداحوں کی توقعات پر پورا نہیں اُتر سکا، جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔