میکسیکو سٹی کے قریب ایک آرکیولوجیکل سائٹ پر فائرنگ کے واقعے میں ایک کینیڈین سیاح ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خودکشی کر لی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سکیورٹی ادارے مختلف پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔زخمیوں میں کینیڈا، کولمبیا، برازیل اور امریکہ کے شہری شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ بھگدڑ کے دوران 7 افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ، چاقو اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔