میکسیکو: تاریخی اہرام کے قریب فائرنگ کا دل دہلا دینے والا واقعہ، حملے کی ویڈیو منظر عام پر

میکسیکو: تاریخی اہرام کے قریب فائرنگ کا دل دہلا دینے والا واقعہ، حملے کی ویڈیو منظر عام پر

میکسیکو کے تاریخی مقام پر واقع پیرامڈ آف دی مون کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

حکام کے مطابق 27 سالہ ملزم ہولیو سیزر نے اکیلے ہی حملے کی منصوبہ بندی کی اور اسے انجام دیا۔ واقعے کے بعد پولیس کے ساتھ مختصر مقابلے کے دوران اس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔اس حملے میں ایک کینیڈین خاتون ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد سیاحتی مقام پر خوف و ہراس پھیل گیا۔تحقیقات کے مطابق ملزم کے پاس سے ایک پستول، بڑی تعداد میں گولیاں، ایک چاقو اور کچھ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں جن میں پرتشدد واقعات کا حوالہ دیا گیا تھا۔ ان میں کولمبیا ہائی اسکول فائرنگ جیسے واقعات کا ذکر بھی شامل تھا۔

ریاستی اٹارنی جنرل کے مطابق ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے یہ کارروائی تنہا کی اور کسی منظم گروہ سے اس کا تعلق ثابت نہیں ہوا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حکومت نے ملک کے سیاحتی مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔