اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کے دن کے موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے 6 سیاسی رہنماؤں کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روز چھ افراد پر مشتمل فہرست جمع کرائی تھی۔ اس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، بابر اعوان، نیاز اللہ نیازی، جمشید خان، شمسہ کیانی اور نادیہ سیف شامل ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کی آمد کا بھی امکان ہے۔دوسری جانب جیل کے اطراف سیکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔ داہگل، فیکٹری ناکہ، ماربل فیکٹری ناکہ سمیت گیٹ نمبر 1 اور گیٹ نمبر 5 پر اضافی پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔انتظامیہ کے مطابق یہ تمام اقدامات امن و امان کو برقرار رکھنے اور ملاقات کے عمل کو منظم بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔