راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے چھ ناموں کی فہرست جیل حکام کو پی ٹی آئی کی جانب سے بھجوائی گئی۔
ملاقات کی فہرست میں چھ افراد کے نام شامل ہیں، جن میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کے اہل خانہ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔پی ٹی آئی کی قیادت نے پارٹی کے کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دی ہے، جس کے پیشِ نظر جیل کے اطراف سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پانچ اہم مقامات پر پکٹس قائم کی جائیں گی، جن میں داہگل، فیکٹری ناکہ، کورگھ پور، اور گیٹ نمبر 1 اور 5 شامل ہیں۔راولپنڈی شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، تاکہ سکیورٹی کے تناظر میں عوامی اجتماعات اور ہجوم کو کنٹرول کیا جا سکے۔