پنجاب انٹر ڈویژن کنوئنگ چمپئین شپ لاہور نے جیت لی

گجرات ڈویژن نے دوسری، گوجرانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی
 ظہیر الدین ،عابد مناواں ،چوہدری اکرم نے میڈل، شیلڈ ز تقسیم کئے 
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پنجاب کنوئنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خیرا پل جلو کے مقام پر پنجاب انٹر ڈویڑن مقابلے منعقد ہوے جس میں پنجاب کی تمام ڈویڑنوں کے کھلاڑیوںنے بھرپور شرکت اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا لاہور ڈویڑن نے کنوئنگ کے زبردست مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4گولڈ میڈل اور ایک سلور کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گجرات نے1گولڈ 2سلور1براونز۔ کے ساتھ دوسری گوجرانولہ 1سلور1براونز کے ساتھ تیسری جبکہ ساہیوال اور فیصل آباد نے 1,1سلور ملتان اور راولپنڈی نے1,1براونز میڈل حاصل کیا ،کیون 200میٹر میاں جاوید نے گولڈ ،احسان اکرم نے سلور ،علی بھٹی نے براونز، کیون 500میٹر میں لاہور کے کاشف منیر نے گولڈ ،گجرات کے مشتاق نے سلور ،راولپنڈی کے قمر نے براونز میڈل حاصل کیا ،کیٹو میں میاں جاوید ،کاشف منیر نے گولڈ میڈل ،عمر فاروق ،علی احمد نے سلورعمیر اور ناظم نے براونز میڈل جیتا،خواتین کے ون 200میٹر کے مقابلوں لاہور کی زنیرہ گولڈ نے میڈل ، فیصل آباد کی حمنہ نے سلور ،اور گجرات کی نیلم نے براونز میڈل جونیئر کے مقابلوں میں سبحان نے گولڈ ابوبکرنے سلور ،بلال بھٹی نے براونز میڈل حاصل کیا ،مہمان خصوصی ظہیر الدین بابر ،عابد حسین مناواں چوہدری محمد اکرم ،خالد محمود اور عمران علی گجر جوائنٹ سیکرٹر ی نے کھلاڑیوں میں میڈل اور شیلڈز تقسیم کیے آخر میں ظہیر الدین بابر نے کھلاڑیوں کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کنوئنگ کی ترقی کے لیے پنجاب ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر کام کر یں گے۔