امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان روانگی سے قبل امریکہ میں موجود ہیں:رائٹرز کا دعویٰ

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان روانگی سے قبل امریکہ میں موجود ہیں:رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اس وقت امریکہ میں موجود ہیں اور ابھی تک پاکستان کے دورے کے لیے روانہ نہیں ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے دوسرے دور کے امکانات ابھی واضح نہیں ہیں۔ اسی دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے اضافی بات چیت کے لیے ایک امریکی وفد پاکستان بھیجا جا سکتا ہے۔دوسری جانب ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایران امن مذاکرات میں شرکت پر غور کر رہا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔