امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر خوشی کی خبر، چوتھے بچے کی آمد

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر خوشی کی خبر، چوتھے بچے کی آمد

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس نے اپنے چوتھے بچے کی پیدائش کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گزشتہ 150 سے زائد برسوں میں پہلا موقع ہے جب کسی موجودہ امریکی نائب صدر کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جسے ایک منفرد تاریخی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔جے ڈی وینس نے سوشل میڈیا پر اپنے اور اہلیہ کے دستخط شدہ بیان کے ذریعے خوشخبری شیئر کی۔ بیان میں بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کا نام ایلک نیل وینس رکھا گیا ہے۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ اوشا اور نومولود بچہ دونوں صحت مند ہیں، جبکہ خاندان کے دیگر بچے بھی اپنے چھوٹے بھائی کی آمد پر انتہائی خوش ہیں۔

جے ڈی وینس کے بڑے بچوں میں 9 سالہ ایون، 6 سالہ وویک اور 4 سالہ میرابیل شامل ہیں۔انہوں نے بچے کی پیدائش کے موقع پر والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر، وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم، ڈاکٹروں اور طبی عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔جے ڈی وینس نے کہا کہ خاندان اس خوشی کے لمحے پر شکر گزار ہے اور نومولود کی آمد نے گھر میں خوشیوں کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔