امریکہ پر انحصار اب کمزوری بن گیا ہے: کینیڈین وزیرِ اعظم

 امریکہ نے تجارتی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے محصولات میں نمایاں اضافہ کیا ہے
اوٹاوا (آئی این پی )کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ کینیڈا کیلئے   امریکا کے ساتھ طویل عرصے سے قائم معاشی تعلقات اب کمزوری میں تبدیل ہو چکے ہیں جنہیں درست کرنا ضروری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مارک کارنی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ دنیا زیادہ خطرناک اور تقسیم شدہ ہو چکی ہے جبکہ امریکا نے تجارتی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے محصولات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔کارنی کے مطابق کینیڈا کو اب کسی ایک ملک پر انحصار کم کرتے ہوئے دیگر ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات مضبوط بنانے ہوں گے۔