اوٹاوا(آئی این پی)سبکدوش ہونے والے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہائوس سے اپنی کرسی بھی اٹھا کر لے گئے۔ کرسی اٹھا کر پارلیمنٹ سے باہر جاتے ہوئے جسٹن ٹروڈو کی تصویر سوشل میڈیا وائرل ہو گئی۔اس تصویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے اپنی کرسی خریدنے کی روایت موجود ہے۔جسٹن ٹروڈو نے بھی بطور وزیرِ اعظم 9 سال اپنے استعمال میں رہنے والی کرسی قیمت ادا کر کے حاصل کی ہے۔