کیا اے آئی نے واقعی ملائیشین آدمی کو ارب پتی بنا دیا؟

ملائیشیا (نیٹ نیوز)گزشتہ سال اپریل میں ملائیشیا کے ایک کاروباری شخص آریسن اسماعیل نے اپنے ڈومین AI.com کو Crypto.com کے سی ای او کرس مارزلیک کو 70 ملین ڈالرز میں فروخت کیا۔یہ معاہدہ کچھ دن پہلے اس وقت سامنے آیا جب ڈومین کو سپر باؤل ایل ایکس کے دوران دوبارہ لانچ کیا گیا اور Crypto.com نے اسے ’ایجنٹک AI‘ پر مرکوز ایک نئے پلیٹ فارم کے لیے استعمال کیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1993ء￿  میں آریسن اسماعیل نے اپنی والدہ کے کریڈٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے اس ڈومین کو صرف 100 ڈالرز میں خریدا تھا لیکن اس معاہدے کے پیچھے چھپی کہانی کوئی اور حقیقت بتاتی ہے۔ورلڈ وائڈ ویب کے آفیشل پبلک ڈومین بننے کے محض 5 دن بعد اس ڈومین کو 4 مئی 1993ء￿  کو رجسٹر کیا گیا تھا اور آن لائن کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیسوں کی لین دین کے آغاز کو 1996ء￿  میں منظوری ملی۔علاوہ ازیں ملائیشیا تو انٹرنیٹ کے استعمال میں اور بھی پیچھے تھا اور اس حقیقت نے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے اس دعوے کو مشکوک بنا دیا کہ آریسن اسماعیل نے 1993ء￿  میں یہ ڈومین خریدا تھا۔بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ آریسن اسماعیل نے اس ڈومین کو2021ء￿  میں ڈومین بروکریج سائٹ SAW.com کے ذریعے نامعلوم رقم میں خریدا تھا اور اس ڈومین کی پچھلی مالک ڈومین ناموں کی ایک ہولڈنگ کمپنی فیوچر میڈیا آرکیٹیکٹس تھی۔بہرحال حقیقت سامنے آنے کے بعد بھی 70 ملین ڈالرز میں ڈومین کا فروخت ہونا ایک متاثر کن کاروباری معاہدہ ہے۔آریسن اسماعیل زیادہ مشہور نہیں ہیں لیکن پچھلے کئی برسوں سے ملائیشیا کے ٹیک ایکو سسٹم میں شامل رہے ہیں۔ان کے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ جنوری 2025ء￿  سے اوپن اے آئی کے ساتھ آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔