ڈاکو احمد بکھرانی نے پولیس کے سامنے ہتھیارڈالے‘اب تک24 خطرناک ڈاکو ہتھیار ڈال چکے ہیں
رحیم یار خان(آئی این پی ) رحیم یار خان میں ایک کروڑ روپے ہیڈ منی والے حامل انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ ڈاکو احمد بکھرانی نے سرینڈر کردیا۔تفصیل کے مطابق رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوئو ں کے خلاف جاری آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے انعام (ہیڈ منی) کے حامل انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ ڈاکو احمد بکھرانی نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے میڈیا کو آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بڑھتے ہوئے دبا کے باعث اب تک 24 خطرناک ڈاکو جن پر ہیڈ منی مقرر تھی، سرنڈر کر چکے ہیں۔