ملک بھر میں رو اں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم ختم

مہم کے دوران 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے
اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان میں 2026 کی دوسری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی، جس کے دوران 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق یہ کامیابی پولیو ورکرز کی انتھک محنت اور والدین کے بھرپور تعاون کا نتیجہ ہے۔حکام کے مطابق مہم کے دوران بچوں کی قوتِ مدافعت کو مزید بہتر بنانے کیلئے پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی گئی