لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے عظمی بخاری کی مبینہ فیک ویڈیو کیس میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی مبینہ فیک ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے ملزمہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی