لاہور(آئی این پی)متنازع ٹوئٹ کیس میں فلک جاوید کی لاہور سیشن کورٹ سے ضمانت منظور ہو گئی، ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے فلک جاوید کی درخواست ضمانت منظورکی۔ تفصیلات کے مطابق متنازع پوسٹ شیئر کرنے کے کیس میں فلک جاوید نے لاہور سیشن کورٹ سے ضمانت حاصل کرلی۔ عدالت نے فلک جاوید کو ایک لاکھ کا ضمانت نامہ داخل کرانے کا حکم دیا، فلک جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔