یوکرین جنگ: امریکی و روسی وزرائے خارجہ کارابطے کی بحالی کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کے اگلے مرحلے پر بات چیت کی ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ اعلی سفارت کاروں نے امریکہ اور روس کے درمیان رابطے کی بحالی کے لیے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کو مشرق وسطی میں فوجی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جہاں امریکی فوج نے سنیچر کو یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔