وزیر داخلہ کی ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے آمد، امریکی سفیر سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
پاکستان ایران امریکہ تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے،مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں:ایرانی سفیر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے رائونڈ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین کے درمیان اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے رانڈ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے رائونڈ کیلئے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام معزز مہمانوں کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں‘دریں اثناء محسن نقوی نے کہا ہے ک پاکستان ایران امریکا تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے حل کا داعی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی جس میں اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے کئے انتظامات پر گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سفارتی و مذاکراتی چینلز کے ذریعے پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نیایران کے سفیر کو حالیہ دورہ ایران بارے میں آگاہ کیا۔ ایرانی سفیر نے کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مثبت و تعمیری کردار کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔