حیدرآباد( آئی این پی ) وزیرمملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں بھرپور مذہبی آزادی کیساتھ ہولی منا رہے ہیں۔وزیرمملکت کھیئل داس کوہستانی نے ہولی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم اور آئین نے ہمیں اس ملک میں آزادی دی ہے، ہولی کے موقع پر ہم پاک فوج کیلئے بھی دعاگو ہیں، جعفرایکپریس واقعے میں لوگوں کو بچانے میں فورسز کا اہم کردار ہے۔کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں کسی اقلیتی شخص سے ناانصافی نہیں ہوگی، اقلیتوں کے حقوق کیلئے مزید قانون سازی بھی ہوگی۔