پوری قوم آپ کی صحت کیلئے دعاگو ہے: وزیراعظم کا صدر مملکت کو فون

اللہ تعالی آپ کو جلد  صحت یاب کرے،:شہباز شریف کا آصف زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں   ن ے  آصف زرداری کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو جلد از جلد  صحت یاب کرے، پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہے۔