ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے سے مکمل طور پر دستبردار ہونا ہوگا‘ یہ مذاکرات ہورہے ہیں کوئی کھیل نہیں ہورہا‘اسرائیل نے مجھے جنگ میں شامل نہیں کیا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے جے ڈی وینس کا طیارہ کچھ گھنٹے میں پاکستان پہنچ جائے گا، مذاکرات میں پیشرفت ہوئی تو ایرانی قیادت سے ملاقات کیلئے تیار ہوں۔امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی مذاکراتی ٹیم جس میں نائب صدر جے ڈی وینس امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف شامل ہیں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکی ہے اور چند گھنٹوں میں وہاں پہنچ جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا بنیادی نکتہ واضح ہے اور یہ ’ناقابلِ سمجھوتہ‘ شرط ہے، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے سے مکمل طور پر دستبردار ہونا ہوگا۔ یہ مذاکرات ہورہے ہیں کوئی کھیل نہیں ہورہا، اگر مذاکرات میں بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے ملاقات بھی کروں گا، ایرانی قیادت مجھ سے ملاقات کرنا چاہتی ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں، ہم ایران میں صحیح ڈیل کر رہے ہیں‘انہوں نے کہا اسرائیل نے مجھے ایران کے خلاف جنگ میں شامل نہیں کیا، 7 اکتوبر کے نتائج نے میرے مؤقف کو مزید مضبوط کیا۔