لڑکی قتل،کزن زخمی ،چچا کے بیان پر باپ ،دادا زیرحراست

بیرون ملک مقیم مقتولہ کے چچا کے ویڈیو بیان نے واقعہ کو مزید پیچیدہ کر دیا
بورے والا ( خصوصی رپورٹ)نواحی گا ئوں 371ای بی میں فائرنگ سے نوجوان دوشیزہ کے قتل اور ایک لڑکی کے زخمی ہو نے کا واقعہ معمہ بن گیا۔ گگوپولیس نے چچا کے بیان پر مقتولہ کے حقیقی والد اور دادا کو حراست میں لے لیا۔ متوفیہ نے خودکشی کی یا والد نے اسے قتل کیا واقعہ کی تحقیقات جا ری ہیں۔ بیرون ملک مقیم مقتولہ کے چچا کے ویڈیو بیان نے واقعہ کو مزید پیچیدہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گا ئوں 371ای بی میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوجوان دوشیزہ جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق سمیعہ طاہر نے اپنی 12سالہ کزن آ منہ اسلم کو فائر مارا اور پھر خود کو فائر مار کر خود کشی کر لی آ منہ اسلم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس تفتیش میں مصروف ہی تھی کہ متوفیہ سمیعہ کے بیرون ملک مقیم انکل نے ایک ویڈیو بیان جا ری کرتے ہوئے سمیعہ کے ہی والد اور دادا کو ملزم قرار دے دیا ویڈیو بیان کے مطابق سمیعہ اور آ منہ گزشتہ روز پیزا شاپ پر پیزا لینے گئیں اور کئی گھنٹے بعد گھر واپس آ ئیں تو سمیعہ کے والد طاہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیٹی کو قتل اور ا ?منہ کو شدید زخمی کر دیا واقعہ خود کشی ہے یا قتل اس سلسلہ میں تفتیش جا ری ہے مبینہ طور پر پولیس نے متوفیہ سمیعہ کے والد اور دادا کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور ذرائع کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مبینہ طورپر گگوپولیس اپنی مدعیت میں درج کر رہی ہے۔