آئی جی کا خاتون پر تشدد کے ملزموں کوگرفتار کرنیکاحکم

آئی جی پنجاب کا واقعہ کا نوٹس ، آرپی او ڈیرہ غازیخان سے رپورٹ طلب
لاہور (کرائم رپورٹر )جتوئی، مظفر گڑھ میں شک کی بنیاد پر خاتون پر شوہر، سسر، دیگر ملزمان کے تشدد کا معاملہ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب،آئی جی پنجاب کا ڈی پی او مظفر گڑھ کو خاتون کے شوہر سمیت تشدد میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم۔تفصیلات کے مطابق آئی جی نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو خاتون کے شوہر سمیت تشدد میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ آئی جی نے کہا کہ خواتین سے زیادتی اور تشدد پر زیرو ٹالرنس ہے۔ بہیمانہ تشدد میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مظفر گڑھ پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈی پی او مظفر گڑھ نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جلد گرفتار کر لیں گے۔