فیصل آباد(آ ئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ)ایف آئی اے)فیصل آباد زون نے انسانی سمگلروں کوگرفتار کرلیا، ملزم بغیر لائسنس اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر (اوای پی) کے طور پر کام کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال کی کارروائی، غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر گرفتار کرلیاڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون کی ہدایات پر انسانی سمگلروں اور غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمود الحسن ولد غلام نبی کو گرفتار کر لیا