کاشف ضمیر کرائم ریکارڈ سامنے آگیا

 لین دین میں بے ضابطگی کا ایک اور مقدمہ ، لاہور اور سیالکوٹ کے متعدد تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج
 ٹک ٹاکر کے خلاف نوسر بازی، چیک ڈس آنر، فراڈ، ناجائز اسلحہ، امانت میں خیانت، جعل سازی کے کیسز بھی ہیں 
لاہور(کرائم رپورٹر)مشہور ٹک ٹاکر فراڈیے کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا،ایک بار پھر پیسوں کے لین دین میں بے ضابطگی کے باعث مقدمہ درج کر لیا گیا ہیتفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ لکھپت میں کاشف ضمیر کے خلاف امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر شہری امتیاز احمد خان کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر نے سات لاکھ سڑسٹھ ہزار روپے ادھار لیے لیکن واپسی سے انکار کر دیاایف آئی آر کے مطابق کاشف ضمیر نے رقم واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 406 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہیواضح رہے کہ کاشف ضمیر اس سے قبل بھی تنازعات کی زد میں آ چکے ہیں، کچھ عرصہ قبل اس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھرا تھال تھما کر مذاق اڑا رہا تھا۔ اس واقعے پر اس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی گئی تھی۔کاشف ضمیر کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ کے متعدد تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف بھتہ مانگنے، حکومت پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج ہیں ملزم کاشف ضمیر کے خلاف پیکار ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج ہینوسر بازی، چیک ڈس آنر، فراڈ، ناجائز اسلحہ، امانت میں خیانت، جعل سازی کے مقدمات بھی درج ییعادی ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ماضی میں بارہا گرفتار ہو چکا ہے۔ پیکا ایکٹ مقدمہ میں کاشف ضمیر کو مری سے گرفتار گیا تھاتاحال کاشف ضمیر پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہے۔