لاہور(کرائم رپورٹر) سوشل میڈیا شخصیت کاشف ضمیر کے خلاف مبینہ فراڈ کے الزام میں تھانہ گلبرگ لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ بھی مارا ہیپولیس ذرائع کے مطابق دوست محمد، جو سی ٹی ڈی کراچی میں تعینات ہیں، نے درخواست دی کہ ان کی دوستی دو سال قبل ٹک ٹاک کے ذریعے کاشف ضمیر سے ہوئی تھی، جس کے بعد ملزم کراچی بھی آتا جاتا رہا اور ان کے پاس قیام بھی کرتا رہادرخواست گزار کے مطابق کاشف ضمیر نے انہیں اٹلی بھجوانے کے نام پر 19 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود نہ بیرون ملک بھجوانے کا وعدہ پورا کیا گیا اور نہ رقم واپس کی گئی۔ متاثرہ اہلکار کا مؤقف ہے کہ بعد ازاں ملزم نے ان کا فون اٹھانا بھی بند کر دیاپولیس کے مطابق متاثرہ اہلکار کی درخواست پر فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے کے بعد معاملے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ پولیس شواہد کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھا رہی ہے۔