ویڈیو دو سال پرانی ، کسی سرکاری تقریب کی نہیں ،نجی محفل کی : ترجمان
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس ایچ او ڈیفنس سی کی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے لاہور پولیس نے وضاحت جاری کر دی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس آپریشن ونگ کے مطابق ویڈیو دو سال قبل 2023 کی ہے اور یہ کسی سرکاری تقریب کی نہیں بلکہ ایک نجی محفل کی ہے یہ ویڈیو ایک مشترکہ دوست کی سالگرہ کی تقریب کے دوران بنائی گئی تھی، جس میں کاشف ضمیر سمیت متعدد افراد شریک تھے۔ پولیس ترجمان نے واضح کیا کہ 2023 میں رضا عباس ایس ایچ او نہیں تھے بلکہ اس وقت وہ کلوز لائن تھے اور کسی بھی عہدے پر تعینات نہیں تھیویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد رضا عباس کو شوکاز نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ویڈیو ایک نجی محفل کی ہے، تاہم ایسی سرگرمیاں بھی پیشہ وارانہ تقاضوں کے منافی ہیں۔لاہور پولیس ایک پروفیشنل فورس ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کی گنجائش نہیں۔