ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کیخلاف مقدمہ درج، پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل

   لاہور (آئی این پی )سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک کرنے کے معاملہ پیش آیا تھا، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سوشل میڈیا پر پولیس وردی کا تمسخر اڑایا۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر اور پولیس اہلکار کے خلاف 2مقدمات درج کرلئے گئے۔ایف آئی آر کے مطابق کاشف ضمیر نے پولیس کی وردی پہنے اہلکار کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ مجروح کرنے والی حرکات کی گئی تھیں۔مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں۔پولیس نے دونوں ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے بدنامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ملزم کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔