4لاشیں، زخمی رکشہ ڈرائیور دم توڑ گیا

شالیمار لنک روڈ فٹ پاتھ ،باغبانپورہ ،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ،طوطہ پنڈ برکی روڈ نہر لاشیں برآمد ہوئیں 
لاہور(کرائم رپورٹر)مغل پورہ،باغبانپورہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور کوٹ لکھپت سے 4لاشیں برآمد جبکہ زخمی رکشہ ڈرائیور دم توڑ گیا ایدھی ترجمان کے مطابق مغلپورہ شالیمار لنک روڈ فٹ پاتھ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی باغبانپورہ کے علاقہ سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ الکریم چوک سے 30 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا،جبکہ کوٹ لکھپت میں بے ہوشی حالت میں ملنے والا 50 سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیاجس کی شناخت کے جاوید ولد محمد نواز کے نام سے ہوئی رکشہ ڈرائیور تھا،طوطہ پنڈ برکی روڈ نہر سے لاش برآمد ہوئی بتایا گیا ہے کہ طوطہ پنڈ برکی روڈ نہر سے لاش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکال لیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیں پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔