لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ میں سولر پینل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔پولیس کے مطابق فیکٹری میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی ۔ ریسکو کا کہنا تھا فیکٹری میں پھنسے ایک شخص کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔کافی تگ دو کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔