گجر پورہ کے علاقے میں صاحب گروپ اور کونی گروپ لڑائی جھگڑے کے درجنوں مقدمات میں ملوث تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائنز ڈویڑن پولیس نیجان کے دشمنوں کو رشتہ مواخات میں جوڑ دیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی سربراہی میں سول لائنز ڈویڑن ایچ پی یو نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انچارج ہیومی سائیڈ پری وینشن یونٹ انسپکٹر اسد اللہ کی خصوصی کاوش سے بڑی لڑائی میں صلح کروادی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق سول لائنز ہیومی سائیڈ پری وینشن یونٹ ایچ پی یونے جانی دشمنوں کو آپس میں بھائی بھائی بنا دیاگجر پورہ کے علاقے میں لڑائی میں متحرک دو گروپس کی آپس میں صلح کروائی گئی.انسپکٹراسد اللہ کے مطابق گجر پورہ کے علاقے میں صاحب گروپ اور کونی گروپ لڑائی جھگڑے کے درجنوں مقدمات میں ملوث تھے۔صاحب گروپ اور کونی گروپ عرصہ دراز سے بد امنی اور لڑائی جھگڑے کی زندگی بسر کر رہے تھے۔ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا ہے کہ متحرک گروہوں کے بڑوں نے قرآن حکیم کے احکامات، اور قانون کی حکمرانی کی یقین دہانی کروائی۔سول لائنز ڈویڑن پولیس کی جانب سے جرائم میں کمی اور سوسائٹی میں امن و امان کو یقینی بنایا جا رہا ہے