پولیس نے متحارب گروپوں میں صلح کرادی

مریدکے کے گائوں سدھم میں ڈوگر گروپ اور کمبوہ گروپ کے آپس میں متعدد مقدمات درج تھے
 لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ صدر مریدکے پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے علاقہ کو ہونے والی خون ریزی سے بچا لیا۔ ڈی پی او بلال ظفر کے مطابق مریدکے کے گائوں سدھم میں دو متحارب گروپوں میں شدید کشیدگی تھی، ڈوگر گروپ اور کمبوہ گروپ کے آپس میں اقدام قتل اور زخمی کرنے کے متعدد مقدمات درج تھے۔پولیس نے اپنی بھرپور کاوشوں سے عرصہ دراز سے فریقین میں ہونے والی قتل و غارت کو صلح میں تبدیل کیا۔ پولیس کے علاوہ علاقہ کی معزز شخصیات نے بھی اس نیک کام میں بھرپور ساتھ دیا۔