مانانوالہ، نارنگ اور کوٹ عبدالمالک میں پولیس نے قتل و غارت کو صلح میں تبدیل کیا:ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ
لاہور(کرائم رپورٹر)چیف منسٹر پنجاب کیویثرن محفوظ پنجاب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی نوٹس پرقتل کے مقدمات میں صلح کروا کر پولیس نے مثالی کردار ادا کیا ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کے مطابق مانانوالہ، نارنگ اور کوٹ عبدالمالک میں پولیس نے قتل کی 4دیرینہ دشمنیاں ختم کروا دیں پولیس نے اپنی بھرپور کاوشوں سے عرصہ دراز سے فریقین میں ہونے والی قتل و غارت کو صلح میں تبدیل کیاپولیس کے علاوہ علاقہ کی معزز شخصیات نے بھی اس نیک کام میں بھرپور ساتھ دیا۔ علاقہ میں امن کی فضاء اور بھائی چارہ قائم کروانا پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے۔