سیکرٹریٹ:لٹکتے بجلی تار ختم کرنے کی تیاری

درختوں کی کانٹ چھانٹ ملتوی ، انٹرنل آڈٹ چیف ادارے میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کریں :لیسکو چیف
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو اجلاس داتا گنج بخش کے زونل آفس میں ہوا ،جس میں ڈپٹی کمشنر ، ایکسین سٹریٹ لائٹ، ایس ڈی او اسلام پورہ اور ایس ڈی او جی او آر نے شرکت کی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق اجلاس میں سیکرٹریٹ کے اطراف سے لٹکتے تاروں کو ختم کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، لیسکو، پی ٹی سی ایل، کیبل آپریٹرز اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں لٹکتے تاروں کا جائزہ لیا جنہیں ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔ سیکرٹریٹ میں کام متاثر ہونے کے خدشے کے باعث لیسکو کی جانب سے علا قے میں درختوں کی کانٹ چھانٹ شروع نہیں کی گئی، درختوں کی کانٹ چھانٹ اتوار کو کی جائے گی ۔ ادھر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے دوران چیف ایگزیکٹو نے کہا انٹرنل آڈٹ چیف ادارے میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ادارے کو نقصان پہنچانے والے افسروں و ملازمین کو ایس او پیز کے مطابق سزادی جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ تمام فنکشنل ہیڈز چیف انٹرنل آڈٹ کی نشاندہی پر فوری کارروائی کریں۔