7ہزار سکھ یاتریوں کی واہگہ بارڈر سے واپسی

سکھ یاتری ہمارے مہمان ، حفاظت میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھیں: ڈی آئی جی فیصل 
لاہور(کرائم رپورٹر)ہمسایہ ملک سمیت دنیا بھر سے لاہورآئے 7ہزار سکھ یاتریوں کی مذہنی رسومات بحفاظت مکمل ہونے پراْن کی واہگہ بارڈر سے واپسی کا عمل شروع ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے مڑی رنجیت سنگھ کا دورہ کر کے غیر ملکی مہمانوں کی روانگی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گریٹر اقبال پارک کے اطراف میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھاکہ مہمانوں کو بحفاظت رخصت کرنے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے مہمان سکھ یاتریوں کو واپس روانگی کے موقع پر بھی بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔سکیورٹی پلان کے مطابق لاہور پولیس کے 15 سو سے زائد افسران و جوان سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں حفاظت میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھیں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ متعلقہ روٹ پرایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈاور پی آریوکی موثر پٹرولنگ بھی جاری ہے۔ سکھ رہنمائوں نے کمیونٹی کی طرف سے سکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔