واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 شہری بھارت چلے گئے، 201 پاکستانیوں کی واپسی

 لاہور(آئی این پی )لاہورسے واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ ہوگئے اور بھارت سے 201پاکستانی لاہورپہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 315 بھارتی شہری بدھ کو واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے جبکہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے۔ حکام کے مطابق شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے