لاہور(خصوصی رپورٹ )سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آنیوالے 1932 بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے واپس چلے گئے، پردھان پاکستان سکھ گورو دورہ پر بندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ ،متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے پر بندھک کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کو الوداع کیا۔