انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے:ڈی آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کے احکامات کی روشنی میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہیں ایس پی اقبال ٹاون چوہدری اثر علی نے اپنے آفس مسلم ٹاو?ن ایوبیہ مارکیٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاون چوہدری اثر علی نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے ایس پی اقبال ٹائون چوہدری اثر علی کے مطابق کھلی کچہری میں عوام الناس اور ماتحت اہلکار و افسران کے درپیش مسائل سنے جا رہے ہیں،کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ عوام الناس کے مابین فاصلے کم کر کے پیار محبت پیدا کرنا ہے،عوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں عوام الناس بلا خوف و خطر جرائم کی 15 پر اطلاع دیں،انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،