لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ کورس کاپانچواں اور آخری روز ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ کورس کی ٹریننگ کے آخری روز ٹریفک آفیسر (TOs)نے یو ایم ٹی اورسیف سٹی لاہوکا دورہ کیاکورس کے دوسرے مرحلہ میں لاہور، راولپنڈی اور ملتان ٹریفک آفیسر(TOs)شامل تھییو ایم ٹی کے ڈاکٹر پروفیسر عرفان نے ٹریفک آفیسرز(TOs) کو مینجمنٹ اینڈ کمانڈ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیاٹریفک آفیسرز (TO,s) نے ٹریفک مینجمنٹ میں اصلاحات کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئی ڈاکٹر پروفیسر عرفان اورایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نے ٹریفک آفیسرز کی پرزینٹیشن کو سراہا اور ریماکس دییڈاکٹرپروفیسر عرفان کے مطابق ہر طرح کے موسم میں ٹریفک افسران و جوانوں کا روڈ پرعوام الناس کو سہولت فراہم کرنا قابل تحسین ہے،ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیف سٹی کے دورہ پر ٹریفک آفیسر ز(TOs)کو سیف سٹی میں سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے بریف کیا گیا۔مستنصر فیروز کے مطابق سیف سٹی اور ٹریفک اپلیکیشن کے ذریعے ٹریفک نظام کو جدید تقاضوں پر استوار کیا گیا ہے،سیف سٹی کے ذریعے ٹریفک لا انفورسمنٹ اور ٹریفک نظام میں کافی حد تک بہتری لائی گئی ہے،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے مطابق 5 روز ٹریننگ کورس کا مقصد بطور ڈی ٹی او اپ اپنے اضلاع میں بہترین کمانڈر کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے سکیں،اپنے عہدے اور اختیارات کو پوری ایمانداری سے عوام الناس کی فلاح کیلئے استعمال کریں،آپکی محنت،لگن اور ایمانداری ہی محکمہ پولیس کی نیک نامی اور آپکی عزت کا باعث ہو گی،