سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا:عظمیٰ بخاری

سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا:عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا سندھ کے پانی کے معاملے پر بیان، فوڈ چین پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے پانی کے معاملے پر واضح موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا، جو پانی جس صوبے کا ہے، وہ اسی کا ہے۔‘‘ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کوئی بھی صوبہ دوسرے صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا، اور پانی کے مسئلے پر سیاست کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف جاری بیانات کا جواب دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔عظمیٰ بخاری نے پنجاب میں فوڈ چین پر حملے کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ ان حملوں میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ کوئی انفرادی عمل نہیں تھا بلکہ لوگوں کو اکسایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد ملک میں استحکام نہیں چاہتے۔وزیرِ اطلاعات پنجاب نے اس حوالے سے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تفصیلات بھی فراہم کی اور کہا کہ فوڈ چین پر حملے میں ملوث افراد کے خلاف ہر سطح پر سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔